صادق آباد: خاتون نے بچے کو ہسپتال کے گیٹ پر جنم دیدیا

صادق آباد: خاتون نے بچے کو ہسپتال کے گیٹ پر جنم دیدیا

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ بھونگ میں واقع مقامی ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی کے باعث (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

خاتون نے بچے کو گیٹ کے باہرکچرے کے ڈھیر پر جنم دیدیا‘ تفصیل کے مطابق بھونگ کارہائشی محمدابراہیم گوپانگ اپنی حاملہ بیوی کو ڈیلیوری کیلئے بھونگ انڈس ہسپتال لے گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے مریض کو دیکھ کر کہا کہ بچہ آپریشن کے بغیر نہیں ہوسکتا اسے رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال لے جائیں اور خود ڈاکٹر موبائل پر گفتگو کرتی رہی‘خاتون کو رحیم یارخان لے جانے کیلئے ہسپتال کے گیٹ پہنچے کے خاتون نے گیٹ کے قریب پڑے کچرے کے ڈھیر پر ہی بچے کو جنم دیدیا‘ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کانوٹس لیکر کارروائی کی جائے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر