خانیوال‘ اندھا قتل ٹریس‘ ملزم گرفتار واردات کا اعتراف‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

خانیوال‘ اندھا قتل ٹریس‘ ملزم گرفتار واردات کا اعتراف‘ تحقیقات کا دائرہ ...

  



خانیوال (بیورو نیوز) تھانہ سٹی خانیوال پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکرلیے‘ حقیقی بھتیجا قاتل نکلا‘ملزمان نے اعتراف (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

جرم کرلیا‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے چندروز قبل امین ٹاؤن خانیول کے رہائشی ناصر خان کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال نعیم عباس اور ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال اظہرتھہیم کو اپنے دفتر طلب کرلیا اور قتل کیس بارے معلومات حاصل کیں۔ انہو ں نے ایس ایچ او کو ناصرخان قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ ضرور گائیڈ لائن دیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے تھانہ کے محنتی اعجاز اے ایس آئی سمیت جونیئر پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ ڈی پی او کی خصوصی ہدایات او رگائیڈ لائن کی روشنی میں ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے مقتول ناصر خان کے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتا رملزمان میں گلفام پٹھان ولد گلفراز خان قوم پٹھان سکنہ 62-10Rاو راس کا ساتھی مدثر نذرولد نذرحسین قوم سہو سکنہ 76-10Rشامل ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن جرم کے ارتکا ب کا انکشاف کیا او ربتایا کہ میرے چچا ناصر خان نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی اور میری منہ بولی بہن کو غیرت کے نام پر بے رہمی سے قتل کردیا تھا او ربدلے کی آگ میں ہم نے اپنے چچا ناصر خان کو اس کے گھرجاکر اپنے دوست کی مدد سے بہانے سے باہر بلاکر فائر کرکے قتل کردیا۔ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریو ں کے جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائیگی۔

وسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر