جام پور: قتل کیس‘ 5افراد کو سزائیں‘ 7بری‘ 2لاکھ جرمانے کا حکم

جام پور: قتل کیس‘ 5افراد کو سزائیں‘ 7بری‘ 2لاکھ جرمانے کا حکم

  



جام پور(نامہ نگار)ماڈل ٹرائل کریمنل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج جام پور،،ارشد محمود،، نے تھانہ صدر کی حدود موضع شاہن والا کے قتل اور ضرر کا فیصلہ سْنا دیا 5 افراد کو سزا جبکہ 7کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیاماڈل کریمنل کورٹ جام پور کے ایڈیشنل سیشن جج،،ارشد محمود،، نے تھانہ صدر جام پور کی حدود شاہن والا کے قتل اور ضرر کا فیصلہ سناتے ہوئے 5ملزمان ریاض کو عمر قید جبکہ 2لاکھ ہرجانے کا حکم سنادیا جبکہ(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

دیگر مجرموں عابد حسین کو 3سال سزا، 1لاکھ ہرجانہ، گل محمد کو 3سال سزا، 2لاکھ دمن، اللہ ڈیوایا کو 2سال سزا، 30ہزار دمن، اور اقبال کو 3،سال سزا جبکہ 2لاکھ ہرجانے کا حکم سنا دیا جبکہ سات ملزمان، محنوب، محمدندیم، بہار حسین، محمدیعقوب، محمد ایوب، شریف، اور حسین بخش کو شک کی بناء پر بری کردیا ملزمان نے 2016میں حافظ خدابخش کو قتل جبکہ اقبال، ظفر، حنیف، اور اعجاز کو مضروب کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 118/16تھانہ صدر جام پور میں درج ہوا تھا

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر