بے جے پی سرکار بھارت کیلئے زہر قاتل، ملکی آئین کی کھلی مخالفت دی: اکانومسٹ

  بے جے پی سرکار بھارت کیلئے زہر قاتل، ملکی آئین کی کھلی مخالفت دی: اکانومسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(آئی این پی) عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے کہا ہے مودی حکومت کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، نریندر مودی سیکولر بھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنے تازہ ایڈیشن میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورلکھا نریندر مو د ی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے۔جریدے کے مطابق بی جے پی سرکارجہاں بھارت کیلئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے، وہیں سیاسی مفاد کیلئے مذہبی تفریق،تقسیم کا پرچار کررہی ہے جو سیکولربھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوتوا کا پرچار کررہی ہے۔امریکی جریدے دی اکانو مسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا بھارتی آئین اقلیتوں، زبان، لسانی، گروہی تحفظ کاضامن ہے، مودی آئینی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہے۔بی جے پی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتی ہیں، شہریت قانون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجا ج حکومت پرعدم اعتماد ہے، بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکارکی نئی پالیسیاں مستردکرچکی ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر طبقے نے سڑکوں پر آکر مودی سرکار کی پالیسیاں مسترد کردیں، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈان بھی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کھلا ثبو ت ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام مہینوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں جاری ایک رپورٹ میں بھی امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں مظالم، آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کرنا، بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی ہے، نریندر مودی بھارت کی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔رپورٹ میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نااہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے، ایسی صورتحال کے باوجود مغربی ممالک کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔
دی اکانومسٹ

مزید :

صفحہ اول -