پہلا ٹی 20، شاہینوں نے بنگالی ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

پہلا ٹی 20، شاہینوں نے بنگالی ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش کوپہلے ٹی 20میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی۔شعیب ملک کی شاندارنصف سنچری 58رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے مین آف دی میچ قرارپائے، قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کر مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔142رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے19.3اووروں میں 5وکٹوں کے نقصان پر142رنزبناکرمیچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازبابراعظم اوراحسان علی نے کیا۔کپتان بابراعظم پہلے اوورکی دوسری گیندپربغیرکوئی رن بنائے شفیع الاسلام کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکے بعدمحمدحفیظ بیٹنگ کے لئے آئے لیکن وہ بھی زیادہ بہترکھیل کامظاہرہ نہ کرسکے محمدحفیظ17رنزبناکرمستفیض رحمان کی گیندپرامین السلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک اوراوپنراحسان علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 46رنزکااضافہ کیاپاکستان کی تیسری وکٹ81رنزپرگری جب احسان علی36رنزبناکرامین السلام کی گیندپرنجمل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ 117رنزپرگری جب افتخاراحمد16رنزبناکرشفیع الاسلام کی گیندپرلٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ133رنزپرگری جب عمادوسیم 6رنزبناکرالاامین حسین کی گیندپربولڈہوگئے۔شعیب ملک 58اورمحمدرضوان5رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے2،مستفیض رحمان،امین الاسلام اورال امین حسین نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کر مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔بنگلہ دیشی اوپنرز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا اعتماد سے آغاز کیا اور تمام پاکستانی باؤلرز کو سنبھل کر کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 71رنز بنائے۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں تمیم اقبال کی 39رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔لٹن داس اور محمد نعیم پر مشتمل جوڑی نے تیزی سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن 98 کے مجموعی اسکور پر ایک اور رن آؤٹ کے نتیجے میں پاکستان کو لٹن داس کی وکٹ بھی مل گئی۔اگلی ہی گیند پر شاداب خان پر چھکا مارنے کی کوشش میں محمد نعیم 43رنز بنانے کے بعد افتخار کو آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کے بلے باز بڑے اسکور کی کوشش باؤنڈریز کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے لیکن پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے مہمان بلے بازوں کو زیادہ کھل کر بیٹنگ کا کو موقع دیا۔119 کے مجموعی اسکور پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عفیف حسین وکٹ گنوا بیٹھے، حارث رؤف نے ان کی وکٹیں بکھیر کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔سومیا سرکار بھی صرف 7رنز بنا سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر باؤلڈ ہو گئے۔اننگز کے آخری اوور میں بنگلہ دیش نے 13رنز بنا ئے بنگلہ دیش کی جانب اوپنرز محمد نعیم اور تمیم اقبال 43 اور 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید : صفحہ اول