جاپان کا 3لاکھ 40ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

  جاپان کا 3لاکھ 40ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چودھری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پر و موٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلئے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔

جاپان اعلان

مزید : صفحہ اول