آرمی چیف کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمینیکیشن کا رپوریشن کا دورہ، لیبارٹریز کا افتتاح

آرمی چیف کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمینیکیشن کا رپوریشن کا دورہ، لیبارٹریز کا ...

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) آرمی چیف نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا، سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) مسلح افواج کیلئے الیکٹرانک وار فیئر آلات تیار کرتا ہے۔این آر ٹی سی الیکٹرانک آلات بنانے کا بہترین ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اعلیٰ قسم کے گراؤنڈ سرویلنس ریڈار بھی تیار کیے جاتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو این آر ٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے این آر ٹی سی کی 3 سالہ کارکردگی کی تعریف کی اور اس کی جدت پسندی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے امور خارجہ نے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جاپانی سینئر نائب وزیر برائے امور خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔جاپانی وزیرنے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف/دورہ/ملاقات

مزید : صفحہ اول