وفاقی بیوروکریسی،گریڈ 21 میں ترقی کیلئے128 افسران کی پینل لِسٹ تیار

وفاقی بیوروکریسی،گریڈ 21 میں ترقی کیلئے128 افسران کی پینل لِسٹ تیار

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 21 میں ترقی کیلئے128 افسران کی پینل لِسٹ تیار کرلی گئی،ترقی کا جائزہ 27 جنوری سے ہونے والا سنٹرل سلیکشن بورڈ لے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 کے لئے مرتب کردہ پینل لِسٹ میں پولیس سروس کے 27 افسران شامل ہیں،ایڈمنسٹریٹو سروس کے 48، فارن سروس کے 21 افسران،پوسٹل سروس کے 4، آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے 12 افسران جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کی ایک نشست کے لئے 15 افسران نامزد ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارن سروس میں گریڈ 21 کی 6 نشستوں کیلئے 21 افسران کی پینل لسٹ تیار کرلی گئی،گریڈ 21 میں ترقی کیلئے فارن سروس کے ضیغم الدین، صاحبزادہ احمد خان، مومینہ راٹھور، اصغر علی گلو شامل ہیں،عبد الجبار میمن، منصور احمد، ڈاکٹر اسرار شجاعت علی، احمد نسیم وڑائچ اور سید سجاد حیدر نامزد ہیں۔علی جاوید، عاصم افتخار، رضوان سعید، سید احسن رضا اور رحیم حیات بھی گریڈ اکیس کی دوڑ میں شامل ہیں،پولی کلینک میں تعینات ڈاکٹر شاہد حنیف گریڈ 21 کے لئے شارٹ لِسٹ میں ہیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 27 جنوری سے شروع ہو گا،چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر صدارت کریں گے،بورڈ سفارشات کی وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے۔

پینل لسٹ تیار

مزید : صفحہ اول