معاشرے میں مکمل آگاہی تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں: وفاقی وزیر داخلہ

        معاشرے میں مکمل آگاہی تک دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں: وفاقی وزیر داخلہ

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں موجود ہے،دہشت گردی اور معاشرے کے جرائم مختلف ہیں،ہمیں معاشرے میں آگاہی پھیلائے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،جب تک معاشرے میں دہشتگردی کے حوالے سے آگاہی نہیں ہو گی تب تک اس کا خاتمہ ممکن نہیں، نئے پراجیکٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہایو این او ڈی سی کو یہ مشورہ دوں گا کہ اس فنڈ کا کچھ حصہ معاشرے میں آگاہی پھیلانے پر استعمال کیا جائے،میں نے فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی کام کیا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کرمنل سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزارت داخلہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی-

وفاقی وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول