سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر، نثار درانی اور شاہ محمود جتوئی ممبر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر، نثار درانی اور شاہ محمود جتوئی ممبر ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے وزارت پارلیمانی امور نے سکندرسلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر،سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کی بطور ممبران تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 48 کے ساتھ 213 اور 215 پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو بطور چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی اور اس پر عملدرآمد دفتری امور سنبھالنے کے دن سے ہوگا۔

الیکشن کمیشن/تقرریاں

مزید : صفحہ اول