رحمن ملک کا ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر نوٹس وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

رحمن ملک کا ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر نوٹس وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہو ئے تشویش کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ سے دس دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاپریشان کن امر ہے کہ زیا دہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ سے عوام میں اضطراب و پر یشانی پائی جاتی ہے، وزارت داخلہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کیساتھ ملکر بدعنوانی کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر رپورٹ مرتب کرے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا بدعنوانی کی درجہ بندی کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانچ پڑتال کا کیا طریقہ کار ہے، گذشتہ تین سالوں میں بدعنوانی کی درجہ بند ی کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کی کن کن اداروں کی چانج پڑتال کی، گذشتہ تین سالوں میں کرپشن پرسپشن انڈکس کے اشاریوں کی تفصیلات کمیٹی کے روبرو پیش کی جائے، پاکستان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے عہدیداران کو جلد کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

رحمان ملک

مزید : صفحہ اول