سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں،بلاول

  سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں،حکومت نے صوبوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مہنگائی اور آٹے کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والے پارٹی رہنما سید حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے بھوک ہڑتال پر حسن مرتضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے،پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کے فیصلے عوام کیلئے نہیں اپنے سہولت کاروں کیلئے ہیں، اس حکومت نے صوبوں کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قیادت کا شکر گزار ہوں اور مجھے قیادت پر فخر ہے،اس حکومت نے پنجاب کو تباہ و برباد کر دیا ہے، پنجاب کے اختیار اور مالی وسائل پر بنی گالہ قابض ہے۔ حسن مرتضیٰ نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ کی قیادت میں صوبے کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے، آپ کی قیادت میں پنجاب کو کٹھ پتلیوں اور لٹیروں سے نجات دلوائیں گے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -