ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دیدی

ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دیدی

  



لندن(این این آئی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی باضابطہ منظوری دیدی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق توقع ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے دو اعلیٰ عہدیدار علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے انخلا کے بل کی توثیق کے بعد بورس جانسن نے کہا تھا کہ بعض اوقات ایسا لگتا تھا کہ ہم کبھی بھی بریگزٹ کی لائن عبور نہیں کرسکیں گے لیکن ہم نے ایسا کر دکھایا۔

بریگزٹ

مزید : صفحہ اول