آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط

    آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبااد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے شرط رکھنے پر اب وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی آئی جی سندھ کا تقرر و تبادلہ ہوگا جس سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم آفس کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت کے تجویز کردہ ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی جائے، آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کے معاملے کو وفاقی کابینہ دیکھے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کے لیے سمری تیار کرلی ہے جس میں سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5 ناموں و دیگر خط وکتابت بھی وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، کامران فضل، انعام غنی اور ثناء اللہ عباسی کے نام شامل ہیں۔
آئی جی سندھ تعیناتی

مزید :

صفحہ اول -