شور مچانے والوں کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا
تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ کررہے ہیں ان کو پی ٹی آئی کی عوامی حکومت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تو کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے انہوں نے تواس قدر لوٹ مار اور کرپشن کی کہ جس کی وجہ سے خزانہ ہی خالی ہو گیا انہوں نے تو میگا ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں کی کرپشن کی یہ چور مچائے شور والا کام کرکے توجہ حکومت کی طرف کرنا چاہتے ہیں مگر ان کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔
فردوس شمیم