تبدیلی سرکار کی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی

تبدیلی سرکار کی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی

  



مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار دن رات اپنے سیاسی مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے نہیں تھکتی تھی مگر ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ نے ان کی عجب کرپشن کی غضب کہانی کو بیان کردیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور مین صرف کرپشن ہی نہیں بڑھی ہے بلکہ کرپشن میں انہوں نے دنیا کے باقی ممالک میں تین درجے کا اضافہ لینے کااعزاز بھی حاصل کر لیا ہے ابھی تو نیب ان کے کے پی کے منصوبوں میں ہاتھ ہی نہیں ڈال رہا ہے جیسے ہی اس کو ان کے منصوبوں پر آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا گیا تو وہاں سے بھی کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں سامنے آئیں گی۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول