کرپشن کے بڑھنے کی وجوہات حکمران خود ہیں

کرپشن کے بڑھنے کی وجوہات حکمران خود ہیں

  



پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے بڑھنے کی وجوہات موجودہ حکمران خود ہیں ان کے دور میں تو لوگوں کو جائز کام کروانے کیلئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے اور اب تو رشوت لینے والے بھی دھڑلے سے یہ کہتے ہیں کہ اب تبدیلی آ گئی ہے اس لئے اب کرپشن بھی ڈبل ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد موجودہ حکمران اخلاقی طور پر اپنے سیاسی مخالفین پر الزام لگانے کا حق کھو چکے ہیں ان کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے میں یہ بات دعوے سے کہتی ہوں کہ ان کے حالیہ آٹا سکینڈل کی اگر شفاف تحقیقات کی جائے تواس میں بھی بڑے بڑے کرپشن کے نام سامنے آئیں گے۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول