نیب شفاف انکوائری کرے سب چہرے سامنے آجائینگے

نیب شفاف انکوائری کرے سب چہرے سامنے آجائینگے

  



اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ کرپشن بڑھنے کے اصل ذمے دار حکمران ہیں ہم تو پہلے دن سے ہی یہ کہتے آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے کرپشن کا بازار گرم ہوا ہے ان کا پشاور بی آر ٹی کا منصوبہ کرپشن سے بھرا پڑا ہے جس دن نیب نے اس کی شفاف انکوائری کی تواس میں بھی بہت سے نام سامنے آئیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانپریسی رپورٹ نے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے اب عوام کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ پی ٹی آئی نے ان کو دھوکا دینے کے لئے اپنے سیاسی مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگائے اور حکومت میں آکر خود اتنی کرپشن کی کہ اب اس کی رپورٹ انٹرنیشنل ادارے بھی کررہے ہیں۔

غلام احمد بلور

مزید : صفحہ اول