ہنر مند نوجوانوں کیلئے ”سٹار فارم اکیڈمی“ کا افتتاح کردیا،میٹرو

  ہنر مند نوجوانوں کیلئے ”سٹار فارم اکیڈمی“ کا افتتاح کردیا،میٹرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)میٹرو پاکستان لمیٹڈ نے اسٹار فارم کے ساتھ اشتراک میں ”بہتر مستقبل کیلئے مہارتوں میں اضافے“کے وژن کے تحت اپنے کینال اسٹور لاہور میں اسٹار فارم اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں میٹرو پاکستان لمیٹڈ اور اسٹار فارم پاکستان دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔اسٹار فارم اکیڈمی کا مقصد ان نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے جو اپنی موجودہ مہارتوں اور دیگر ملازمتوں کیلئے درکار مہارتوں کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنے کے خواہاں ہیں۔اس ضمن میں پہلا پراجیکٹ ”ریٹیل سیلز ایسوسی ایٹ ٹریننگ پروگرام“ کے نام سے اسٹار فارم اکیڈمی میں شروع کیا گیا اور اسے یوکے ایڈ اور حکومت پنجاب کے فنڈز کے تحت جنریشن اینڈ پاکستان اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف) کے اشتراک سے نافذ کیا گیا۔تین ہفتوں پر محیط یہ پراجیکٹ دوران ملازمت تربیت اور ریٹیل سیلز کی مہارتوں کوبڑھانے کیلئے با مقصد کلاس روم سیشنز پر تشکیل دیا گیا ہے۔اس پروگرام کی تکمیل پر اس پراجیکٹ کے مقصدکے تحت ان تربیت یافتہ پروفیشنلز کو مستقل ملازمتوں کیلئے مختلف ریٹیل اداروں میں مستقل ملازمتوں کیلئے متعارف کرایا جائیگا۔اس پراجیکٹ کے تحت اب تک 103امیدوار تربیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان میں سے 30پہلے ہی سرکردہ ریٹیل برانڈ کی سیلز فورس ڈپارٹمنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -