امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

  امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

  



نیویارک(اے پی پی) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں کرونا وائرس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے طلب میں کمی کا امکان ہے تاہم ملکی ذخائر کم ہونے کی اطلاعات پر قیمتوں میں کمی محدود رہی۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1.70 ڈالر (2.7 فیصد)گر کر 61.51 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.74 ڈالر (3.1 فیصد) کمی کے ساتھ 55 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس