شوکت خانم ہسپتال کاپہلا سرجیکل ٹیکنیشن کورس مکمل

    شوکت خانم ہسپتال کاپہلا سرجیکل ٹیکنیشن کورس مکمل

  



لاہور (پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال او ر ریسرچ سنٹر لاہور میں پہلی دفعہ شروع کیاجانے والا سرجیکل ٹیکنیشن کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے دس سرجیکل ٹیکنیشنزکو چیف ایگزیٹو آفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈائیریکٹر نرسنگ ڈویژن مس ریحانہ الٰہی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف ٹریننگ کورسز کروائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف ہسپتال کا میڈیکل سٹاف بلکہ دیگر اداروں سے آنے والے افراد بھی مستفید ہوتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہسپتال کے نرسنگ ڈویژن کی جانب سے گزشتہ برس پہلا سرجیکل ٹیکنیشن کورس متعارف کروایا گیا تھاجس کا مقصد تھیوری کے ساتھ عملی تعلیم و تربیت کے ذریعے ایسے با صلاحیت افراد تیار کرنا ہے جو آپریٹنگ روم میں سرجنز کے ساتھ زیادہ مہارت کے ساتھ کام کر سکیں۔ سرجیکل ٹیکنیشن ایک ایسا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ہوتاہے جس کا بنیادی کام آپریشن کے دوران سرجنز کے ساتھ ایک سکرب اور سرکولیٹری پرسن کے طور پر کام کرنا ہو تاہے۔ کام کی نوعیت اور اہمیت کے اعتبار سے ان افراد کے پاس سٹرلائیزیشن اور اے سیپٹیک ٹیکنیک کے بارے میں معلومات اور تجربہ ہونا ضروری ہے۔ شوکت خانم ہسپتال میں کروائے جانے والے اس کورس کے ذریعے ایسا تربیت یافتہ عملہ تیار ہو گا جومریضوں کی دیکھ بھال کے ضمن میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر سکے گا۔ یہ سرجیکل ٹیکنیشن کورس 46ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل تھا جس میں سے 23 ہفتے تھیوری اور 21ہفتے پریکٹیل تعلیم کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا بنیادیمقصد مستحق کینسر کے مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ ادارہ کینسر کے علاج کے ساتھ اس سے متعلقہ شعبوں جیسا کہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی، الائیڈ ہیلتھ سپیشلسٹ اور میڈیکل سٹاف کے لیے فیلو شپ اینڈ ریزڈینٹ ٹریننگ کے شعبوں میں بھی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور یہاں سے تربیت یافتہ درجنوں اونکالوجسٹ اور فزیسٹ پاکستان بھر میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

چینی کی قیمتیں کم کرنے سے کسانوں کو گنے کی اچھی قیمت نہیں ملے گی، حنیف گجر

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان کسان موومنٹ کے صدرحنیف گجر گذ

مزید : کامرس