او جی ڈی سی ایل کی سی ایس آر ایوارڈ کی 3مختلف کیٹگریز میں جیت
اسلام آباد (پ ر)نیشنل فورم فار انوائرمنیٹل اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ)نے 12ویں سی ایس آر سمٹ کا انعقادکیا جس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کومختلف کیٹگریز میں تین سی ایس آر ایوارڈز سے نوازا گیا،اس ایونٹ کا بنیادی مقصد کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیوں میں سی ایس آر کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔اس ایونٹ میں وفاقی وزراکے علاوہ کارپوریٹ سیکٹرکمپنیوں کی ایک بڑی تعداد تھی،نیشنل،ملٹی نیشنل کمپنیوں،صنعتوں،بینکس،این جی اوزاوراس سے متعلقہ دیگر اداروں سے کم وبیش 300شرکاء تھے۔جنرل منیجر سی آرسلیم بازخان نے او جی ڈی سی کی سی ایس آر کے اقدامات شرکاء کو ایک بریفینگ دی،سامعین نے او جی ڈی سی ایل کی سی ایس آر کی سرگرمیوں پر کھل کر داد دی،تقریب کے آخر میں ایوارڈ دیئے گئے جس میں مختلف کیٹگریز میں او جی ڈی سی ایل نے 3ایوارڈجیت لیے۔