اے سی سی اے کا پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر زور

      اے سی سی اے کا پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کے اعلیٰ عہدیداران سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس (Davos)میں جاری عالمی اقتصادی فورم (World Economic Forum)سے باہر،پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے علاوہ پائیدار کاروباری طریقوں اور پاکستان میں اکاؤنٹنسی کی اہمیت پرزوردینے کی غرض سے ڈیووس میں ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے چار روزہ اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ڈیووس میں موجود ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم، گلوبل ہیڈ آف پبلک افیئرز، انتھونی والٹرز، کونسل کی رکن عائلہ مجید ایف سی سی اے، اے سی سی اے ک سینئر رکن، کبیر نقوی ایف سی سی اے کے علاوہ ایپروڈ لرننگ پارٹنرز دی ملینیم یونیورسل کالج (TMUC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری، فیصل مشتاق (ستارہئ امتیاز) کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد پارٹنر ایمپلائرز مثلاً اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، واجد مرزا، پارٹنر آرتھر لارنس اور دین لیدر (پرائیویٹ)لمٹیڈ کے ڈائریکٹر، عرفان منیرشامل تھے۔ڈووس-کلاسٹرز میں منعقد ہونے والے متعدد ایونٹس میں اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم نے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کی اوراُن پر پاکستان کے عالمی آؤٹ سورسنگ اور شیئرڈ سروس سینٹرز کے لیے ایک مرکز بننے کی گنجائش پر زور دیا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اُن رہنماؤں پر اس بات کے لیے بھی زور دیا کہ پاک-چین اکنامک کوریڈور
(سی –پیک) کے جاری اور آئندہ کے پروجیکٹس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زبردست اقتصادی مواقع میں بھی شرکت کی جا سکتی ہے۔

دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان میں سی پیک پر جامع تحقیق کی ہے اور شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، سنگاپور اکاؤنٹنسی کمیشن، شنگھائی نیشنل اکاؤنٹنگ
انیشی ایٹو، ای وائے، ڈیلوائٹ، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) اور پاکستان –چائنا انسٹی ٹیوٹ کی شراکت میں کی گئی اس تحقیق کے نیتجے میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ
انیشی ایٹو پر کارآمد فکری رہنمائی پیدا ہوئی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے مرکزی ایونٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے اے سی سی اے کی عالمی کونسل کے رکن اور حال ہی میں مقرر کی گئی بورڈ کی رکن، عائلہ مجید ایف سی سی اے عالمی خطرات اور ماحولی چیلنجوں کے حوالے سے ایک ہائی پروفائل پینل مباحثے میں ماڈریٹر کے فرائض انجام دیں گی۔ اس مباحثے کا موضوع ہے:’اپنے سیارے کا تحفظ کیسے کریں؟ (How to Save the Planet)‘ اور اُس میں عالمی رہنما اپنی خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موضوع کے تحت اہم مقررین(Highlight speakers) میں جسٹن ٹروڈو، اینجیلا مارکل، کرسٹین لگاردی، دیپیکا پڈکون اور گریٹا تھنبرگ شامل ہیں۔ سوئیڈن کی وزیر خارجہ این لندے، زیورخ انشورنس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،الیسن مارٹن، انٹر-امریکن ڈیویلپمنٹ بینک کے چیف اکنامسٹ ایرک پراڈو، عالمی اقتصادی فورم میں بورڈ آف ٹرسٹی کے وائس چانسلر پیتر بریبیک اور لائٹ اینڈ ہوپ فار پیورٹو ریکو کے بانی سیلواڈور گومز-کولون پینل کے ارکان میں شامل ہیں جو ماحولی تبدیلی اور پائیدار کاروباری طریقوں پر عائلہ کی جانب سے کیے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیں گے۔

عائلہ مجید ایف سی سی اے عالمی اقتصادی فورم میں گلوبل فیوچر کونسل برائے توانائی کی رکن ہیں اور قابل تجدید توانائی اور ماحولی پائیداری پر کثیر تعداد میں مضامین لکھ چکی ہیں۔

مرکزی ایونٹ میں متعدد دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، اے سی سی اے پاکستان کی جانب سے لگائے کے پویلین کا حصہ بھی ہے جسے پاتھ فائنڈر گروپ اور مارٹن ڈو(Martin Dow)نے لگایا ہے۔اِکرام سہگل اور علی اکھائی کی قیادت میں پاکستان پویلین پاکستانی وزیر اعظم، عمران خان سمیت بااثر عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں کی میزبانی کر رہا ہے
اوراُنہیں مستقبل کے حوالے سے فکری موضوعات میں شامل کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -