بغاوت کے الزام میں گرفتار طالبعلم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

  بغاوت کے الزام میں گرفتار طالبعلم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار طالب علم عالمگیر وزیر کی ضمانت کی درخواست پرسرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کے لے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔جسٹس اسجد جاویدگورال نے عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزار کا وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا ہے،اس لئے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بتایا جائے کہ ملزم نے اپنی تقریر میں کیا کہا تھا؟ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کو یاد نہیں اس نے کیا بولا ہے جس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ آپ نے تقاریر میں کیا کہا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے حقائق کے برعکس اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے، و ہ کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت پر مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کی وائس میچنگ

رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر