تقررنامہ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست محکمہ سوئی ناردرن گیس کو ارسال

تقررنامہ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست محکمہ سوئی ناردرن گیس کو ارسال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انٹرویو اور تحری امتحان پاس کرنے کے باجود تقررنامہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست محکمہ سوئی نادرن گیس کوبھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے ایڈوکیٹ عمران چوہان کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ محکمہ سوئی نادرن گیس میں الیکٹریکل انجینئر کے لئے درخواست دی،انٹرویو اور تحری امتحان پاس کرنے کے باجود اپوائٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا گیا،وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ محکمہ سوئی نادرن گیس کو تقرری کے طریقہ کار کے متعلق معلومات کے لئے درخواست دی،محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے اپوائٹمنٹ کا طریقہ کار بھی مہیا نہیں کیا جا رہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ سوئی نادرن گیس کو امیدوار کا تقرری کا لیٹر جاری کرنے اورنادرن گیس کو تقرری کا طریقہ کار مہیا کرنے کا حکم دیاجائے۔

درخواست ارسال

مزید : صفحہ آخر