رحیم یار خان ریل حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

  رحیم یار خان ریل حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یار خان ریلوے حادثے کی جوڈیشل انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شمس محمودمرزا نے امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں رحیم یار خان میں ریل حادثے کی چھان بین کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار کے وکیل میاں آصف نے موقف اختیار کیا کہ رحیم یار خان میں ریل حادثے کی وجہ سے قیمتیں جانوں کا ضیاع ہوا ہے، اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ کس کی غفلت اور لا پرواہی کا نتیجہ ہے،تحقیقات سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے اور ذمہ داروں تک پہنچا جاسکتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ریل حادثے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے تک وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو عہدے پر کام کرنے سے روکا جائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -