سرکاری ہسپتالوں کی مشینری پر امپورٹ ڈیوٹی،ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

سرکاری ہسپتالوں کی مشینری پر امپورٹ ڈیوٹی،ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے سرکاری ہسپتالوں کی مشینری درآمد پر عائد امپورٹ ڈیوٹی کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صوبائی محکموں کے درمیان کوئی کوآرڈی نیشن نہیں ہے، ہسپتالوں کے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے کیس میں تمام محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے تھے،ہسپتالوں میں علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی مشینری کی قلت ہے،پتہ چلا ہے کہ جیل ہسپتالوں میں بھی سہولیات کا فقدان ہے،ایک قیدی کو جیل ہسپتال میں ای سی جی کی سہولت میسر نہیں آسکی، چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ علاج کے لئے مریض پی آئی سی جائیں تو وہاں ایک ایک ماہ کی تاریخ ملتی ہے، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ہدایات کی کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے جلد ایکشن ہونا چاہیے،سرکاری ہسپتال مشینری درآمد کرتے ہیں تو مشینری امپورٹ ڈیوٹی ادانہ ہونے کے باعث بندر گاہ پر گل سڑ رہی ہوتی ہے،حکومت سرکاری ہسپتالوں کی مشینری درآمد پر امپورٹ

ڈیوٹی ختم کرے یا صحت کا بجٹ بڑھائے۔

امپورٹ ڈیوٹی

مزید : صفحہ آخر