چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس جاری کر دیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس جاری کر دیاہے،نئے ایلوکیشن آف بزنس میں معمولی ترامیم کی گئی ہیں،ترمیمی ایلوکیشن آف بزنس کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی ترتیب نو کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسٹیبلشمنٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی میں جسٹس چودھری محمد اقبال کی جگہ جسٹس عابد عزیز شیخ کو شامل کیا گیا ہے،ہائی کورٹ رولز اور آرڈرز کمیٹی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،ہائی کورٹ رولز اور آرڈرز کمیٹی میں جسٹس شمس محمود مرزا کی جگہ جسٹس سردار احمد نعیم کو شامل کیا گیا ہے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد امیر بھٹی کے انسپکشن اضلاع بھی تبدیل کئے گئے ہیں،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی راولپنڈی کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں۔ جسٹس محمد امیر بھٹی فیصل آباد ضلع کے انسپکشن جج مقرر ہو گئے ہیں۔
ایلو