بجلی بلوں میں 5 فیصد اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست کمشنر ان لینڈ ریونیو کوارسال
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں 5 فیصد اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف دائردرخواست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید خان نے پیپر انڈسٹری سمیت 15 درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا کہ لیسکو اور واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5 فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،حکومت کی جانب سے پہلے ہی بجلی یونٹ کے ریٹ بڑھا دیئے گئے ہیں، اضافی ٹیکس وصولی سے انڈسٹری پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو بجلی کے بلوں میں 5 فیصد اضافی ٹیکس وصولی سے روکاجائے۔
اضافی ٹیکس