رانا مشہود نے ہائیکورٹ بارالیکشن میں رائے دہی کیلئے ووٹ کی تصدیق کرالی

رانا مشہود نے ہائیکورٹ بارالیکشن میں رائے دہی کیلئے ووٹ کی تصدیق کرالی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے ووٹ کی تصدیق کرالی۔ رانا مشہود نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بار کے عہدے داروں سے ملاقات کی اور اپنے ووٹ کی بائیو میٹرک تصدیق کرائی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آئندہ ماہ 29 فروری کو ہوں گے اور مسلم لیگ (ن)بھی اپنے امیدوار کا اعلان کرے گی،یادرہے کہ مسلم لیگ (ن)کے کئی سابق وزیر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں، رانا مشہود خود اور ان کے بھائی رانا اسد اللہ بھی مشرف مارشل لاء کے دوران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

ووٹ تصدیق

مزید : صفحہ آخر