گریڈ 21کے دوست علی لغاری پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات

گریڈ 21کے دوست علی لغاری پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے افسر دوست علی لغاری کو پاکستان ریلویز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا جبکہ گریڈ 19 کی ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدہ شفق ہاشمی کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کر دیں۔ جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوست علی لغاری گریڈ 21کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسر ہیں جنہیں وزیراعظم کی منظوری کے بعد سی ای او پاکستان ریلویز تعینات کیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 19کی ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدہ شفق ہاشمی کو ڈی جی چیف کمشنر آفس تعینات کیا گیا ہے۔

دوست علی لغاری

مزید : صفحہ آخر