سونا 150روپے تولہ مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں قدرے تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں پونے 20ارب کا اضافہ

  سونا 150روپے تولہ مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں قدرے تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 126.08پوائنٹس کی ریکوری سے 42633.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 50.85 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب77کروڑ60لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 25.03فی صدکم رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس126.08پوائنٹس کے اضافے سے 42633.02پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس78.31پوائنٹس کے اضافے سے 19806.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 73.37پوائنٹس کے اضافے سے29529.88پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152میں کمی اور20میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب77کروڑ60لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر79کھرب 59ارب49کروڑ12لاکھ روپے ہوگیا۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 5ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے90300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت128روپے کے اضافے سے77418وپے ہوگئی۔انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 6پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔،انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید 6پیسے کی کمی سے 154.50روپے اور قیمت فروخت154.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے اور قیمت فروخت154.90روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -