صدر مملکت سے سزاؤں کی معافی کا اختیار واپس لینے کے بل پر رائے طلب

صدر مملکت سے سزاؤں کی معافی کا اختیار واپس لینے کے بل پر رائے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے صدر مملکت سے قصاص اور حدود کے مقدمات میں سزاؤں کی معافی کا اختیار واپس لینے کے حوالے سے بل پر رائے لینے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا، کمیٹی نے جماعت اسلامی کی مخالفت کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹ کااجرا ء کے حوالے سے دی لیٹر آف آیڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 کثرت رائے سے منظو ر کر لیا، کمیٹی نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور سیکرٹری قانون کی اجلاس میں عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا،کمیٹی ارکان نے لیگل ایڈ اتھارٹی بل پر وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی سے سوالات کی بھرمار کی،اعظم سواتی بل کے دفاع میں ارکان کے سوالات کے جواب نہ دے سکے اوراجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، چیئرمین کمیٹی سینیٹرجاوید عباسی نے کہاکہ وزیر قانون خود بھی اجلاس میں نہیں آئے اب وزیر پارلیمانی امور بھی چلے گئے، چیئرمین کمیٹی نے حکومت کو آئندہ اجلاس میں بل ٹھیک کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ آئندہ اجلاس میں وزیر قانون اور سیکرٹری قانون اپنی حاضری یقینی بنائیں، کمیٹی نے تمام حکومتی بل موخر کردئیے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -