چین، ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال ایک ہفتے میں مکمل

چین، ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال ایک ہفتے میں مکمل

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے چین نے بھی اتنی ہی تیز رفتاری سے 1000 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بنانا شروع کردیا ہے جہاں بطورِ خاص کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ ووہان میں تعمیر کیا جانیوالا یہ ہسپتال اتوار تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ یہ پیر کے روز سے کام شروع کردے گا۔دلچسپی کی بات یہ ہے کہ چینی حکام اس جگہ پر ہر قسم کی مشینری فوری طور پر نہ صرف پہنچا چکے ہیں بلکہ ہسپتال کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ وہاں کام کرنیوالوں کو ہدف دیا گیا ہے کہ اس ہسپتال کو پیر یعنی 27 جنوری سے کام شروع کردینا چاہیے۔کام کی رفتار اور کارکنا ن کا انہماک دیکھ کر اندازہ ہے اتوار کی صبح تک ہسپتال کی عمارت مکمل ہوجائے گی جبکہ اگلے 20 گھنٹوں میں وہاں ہر قسم کا ضروری طبّی ساز و سامان بھی منتقل کردیا جائے گا جس میں متاثرین کیلئے قرنطینہ (مکمل علیحدگی) کے انتظامات بھی شامل ہوں گے۔

ہسپتال مکمل

مزید : صفحہ آخر