ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں وقت لگے گا، سینیٹر فیصل جاوید

ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں وقت لگے گا، سینیٹر فیصل جاوید

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے ملک سے کرپشن کے خاتمے میں وقت لگے گا،بابا ئے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒنے بھی کہا تھا پوری دنیا میں کرپشن ہے مگر برصغیر میں کچھ زیادہ ہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں کرپشن بڑھنے کا تاثر درست نہیں،ہمارے دور حکومت میں کرپشن کم ہوئی، لوگوں کو کرپشن کا علم نہ تھا اب پتہ چلا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات تیس سال کی کرپشن ختم کردے،اس کیلئے وقت درکار ہے۔ قائداعظمؒ نے بھی 1947 ء کے اپنے خطاب میں کہا تھا پوری دنیا میں کرپشن ہے مگر برصغیر میں کچھ زیادہ ہی ہے۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو نکالا جو غریب لوگوں کے وظیفے لے رہے تھے جبکہ اس پروگرام سے سرکاری ملازمین بھی وظیفہ لے رہے تھے جن کیخلاف انکوائری کی جارہی ہے اور ان سے لئے گئے وظیفہ کی ریکوری کی جائے گی۔ ملک میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے، اسی طرح مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پارٹی کے اندر اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر