اب تو حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں کرپشن بڑھ گئی،قمر الزماں کائرہ

  اب تو حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں کرپشن بڑھ گئی،قمر الزماں کائرہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے جب ملک میں کرپشن بڑھنے کی رپورٹ شائع کی ہے وزیراعظم عوام سے کہہ رہے ہیں وہ اخبار نہ پڑھیں، ٹی وی نہ دیکھیں، پہلے خود انہی سرویز کی رپورٹ پر مخالف جماعتوں پر بہتان تراشی کرتے تھے.، سرویز کو چھوڑیں اب تو ان کے وزراء اور اتحادی کہہ رہے ہیں کہ کرپشن بڑھ گئی ہے.. وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودو حکومت کی نالائق اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، غریب آدمی کو اب آٹا ملنا بھی بند ہو گیا۔، حسن مرتضی کل سے بھوک ہڑتال کئے بیٹھے تھے، قمرالزمان آج ہم ان حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی خراب ہو گئی ہے۔ اسمبلیوں میں گروپ بن رہے ہیں اور ان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہماری پالیسیز کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں، کے پی کے اسمبلی کے لوگ اپنے وزیراعلی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، ایف بی آر کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ادارہ ٹیکس اکھٹا نہیں کر سکتا۔

قمرالزماں کائرہ

مزید : صفحہ آخر