وزارت خزانہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد کمی واقع ہونے کی خبروں کی تردید

  وزارت خزانہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد کمی واقع ہونے کی خبروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خزانہ کی 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد کمی واقع ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019ء میں حاصل شدہ 1.9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو 2018ء میں حاصل شدہ 2.4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت 20 فیصد کم ظاہر کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کیلنڈر ایئر کی بجائے مالی سال کی بنیاد پرا کٹھے کیے جاتے ہیں، وزرت خزانہ حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال کی بنیاد پر جولائیتادسمبر2019ء میں حاصل شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم1.341 ارب ڈالر ہے جو کہ گذشتہ مالی سال کی مذکورہ مدت میں حاصل شدہ 797 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت68.3 فیصد زیادہ ہے۔
زارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -