گگھڑ منڈی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ مال و اسلحہ برآمد

گگھڑ منڈی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ مال و اسلحہ برآمد

  



گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ گکھڑ نے تحصیل بھر میں چوری ڈکیتی کرنے والے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل، بھاری نقدی او ر اسلحہ برامد کرلیا۔ پولیس تھانہ گکھڑ کے ایس ایچ او حافظ مشتاق احمد اور پولیس چوکی گکھڑ کے انچارج شہزادعباس دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ نواحی گاؤں بینکہ چیمہ کے قریب سیم نالہ کی پلی سے واردات کی نیت سے چھپے تین ڈاکوؤں سرغنہ نوید عرف نیدو،ساجد،اسد یونس مسیح ساکنان بدوکی گوسائیاں کو موقع پر پکڑ لیادوران تفتیش ملزمان نے تھانہ گکھڑ کے علاوہ تھانہ کینٹ،تھانہ صدر وزیر آباد اور تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقوں میں وار داتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوران تفتیش مزید مال مسروقہ کی بر آمدگی کی توقع ہے۔

گینگ گرفتار

مزید : صفحہ آخر