پنجاب میڈیکل کالج نے طلبہ کے جینز پہننے پر پابندی لگا دی

      پنجاب میڈیکل کالج نے طلبہ کے جینز پہننے پر پابندی لگا دی

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجا ب میڈیکل کالج نے طلباوطالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگا کر یونیفارم لازم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پنجاب میڈیکل کالج کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی رنگ کا دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی، جبکہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے۔نوٹیفیکیشن میں تمام کلاسز کے اسٹوڈنٹس کیلئے یونیفارم لاگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالج میں جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہننا سختی سے منع ہے۔ تمام طلبہ 3 فروری سے یونیفارم پہنیں گے۔

جینز پابندی

مزید : صفحہ آخر