چینی کمپنی کا فراہمی آب کے منصوبے ”کے فور“ کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار

چینی کمپنی کا فراہمی آب کے منصوبے ”کے فور“ کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کو پانی فراہم کرنے والا منصوبہ کے فور اب جلد مکمل ہو جائے گا۔ کے فور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ چینی کمپنی چائنا گیزہوبا گروپ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔تفصیل کے مطابق چینی کمپنی نے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کو مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں چائنا گیزہوبا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کے فور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ کے فور منصوبے کے ڈیزائن میں غلطیاں ہیں۔ خط میں چینی کمپنی نے منصوبے کی تکمیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری بلدیات کو چائنیز کمپنی کی پیشکش پر کام کرنے کے احکامات جاریa کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات نے پیر 27 فروری کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

چینی کمپنی

مزید : صفحہ آخر