شور مچانے والوں کی آج اپنی کرپشن کی داستانیں دنیا میں گونج رہی ہیں، نفیسہ شاہ

  شور مچانے والوں کی آج اپنی کرپشن کی داستانیں دنیا میں گونج رہی ہیں، نفیسہ ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی آج اپنی کرپشن کی داستانیں دنیا میں گونج رہی ہیں، حکومت کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرنے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کرپٹ کہنے والوں کی اپنی حکومت پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کی مہرثبت کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی، رپورٹ اس بات کا اظہار ہے کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ جھوٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی آج اپنی کرپشن کی داستانیں دنیا میں گونج رہی ہیں، پیپلزپارٹی کو کرپٹ کہنے والوں کی اپنی حکومت پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کی مہرثبت کردی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ رپورٹ نے بتایا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے دراصل خود کرپٹ ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر