وزیر خارجہ کا سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل پر فوری اقدام

  وزیر خارجہ کا سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل پر فوری اقدام

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل پر فوری اقدام سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے ویزہ مل گیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ افغان بچے سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا، بچے کے ورثاء نے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر خارجہ سے ویزہ کے اجراء کے لئے مدد کی اپیل کی تھی،وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر، بچے کو فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا گیا،سیرت اللہ وردک نے ویزہ جاری ہونے کے بعد اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی نشر کیا ہے۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ آخر