وزیراعلیٰ پنجاب کابہاولپور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کانوٹس،رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپور کے علاقے میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورکمشنربہاولپورڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اورغفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے سکولوں کی عمارتوں کاسروے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپورڈویژن کے تمام سکولوں کی عمارتوں کے بارے میں رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔
وزیراعلیٰ/نوٹس