وفاقی پولیس نے شہریوں کی فوری شناخت کے لئے ناکوں پر فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی فراہم کر دی

  وفاقی پولیس نے شہریوں کی فوری شناخت کے لئے ناکوں پر فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی پولیس نے شہریوں کی فوری شناخت کے لئے ناکوں پر فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی فراہم کر دی، آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی کاوشوں سے پولیس ناکوں کے لئے جدید سافٹ تیار کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس پولیس اصلاحات کے ضمن میں ناکوں پر فنگر پرنٹ سافٹ وئیر متعارف کروایا گیا۔بائیو میٹرک نظام کی مدد سے ہر شہری کا ریکارڈ ناکوں پر میسر ہوگا،جدید سافٹ وئیر کے زریعے چوری شدہ گاڑیوں۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کی معلومات میسر ہوں گی،پولیس کو تصدیق کے لئے کسی شخص کو اب تھانے لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکہ جات کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہمارا اولین فرض ہے،وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے،اسلام آباد پولیس کا عزم تحفظ خدمت اور اعتماد۔

وفاقی پولیس

مزید : صفحہ آخر