حکومت صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ضیاء اللہ بنگش

حکومت صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ضیاء اللہ بنگش

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے آئی ٹی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کو چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتی ہے جس کے مسلمہ کردار سے انکار ممکن نہیں خیبر پختونخوا حکومت صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے جملہ اقدامات اٹھا رہی ہے وہ کوھاٹ پریس کلب میں کوھاٹ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے امید ہے کہ ان کی کاوشوں سے مثبت صحافت کو مزید فروغ حاصل ہو گا انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ان کی حلف برداری تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ محمود خان ان سے حلف لیں گے انہوں نے کوھاٹ کے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کی پراسس تیز کرنے اور پرانے دور میں منظور شدہ گرانٹ کے علاوہ کوھاٹ پریس کب کے لیے سالانہ گرانٹ کی منظوری لی جائے گی اپنے صوابدیدی فنڈ میں ہر ممکن سپورٹ کی جائے گی اور شجرکاری مہم میں بھی بھرپور ساتھ دوں گا انہوں نے صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے لیے اگلے ماہ سے قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ صحافیوں کے لیے صوبائی انفارمیشن آفس ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا پابند ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر