قبائلی عوام کا اے سی باڑہ کا بنایا گیا ڈی آر سی مسترد

  قبائلی عوام کا اے سی باڑہ کا بنایا گیا ڈی آر سی مسترد

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان)اے سی باڑہ کا بنایا گیا ڈی آر سی ہم قبائلی عوام مسترد کرتے ہیں،علاقے کی عوام سے مشورہ لیکر ڈی آرسی بنایا جائے باڑہ کے حالت پرامن رکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کو فوری تبدیل کیا جائے ورنہ وزیراعلی کے دفتر کاگھیراو کرینگے۔بارہ جرگہ مشران کا باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرس ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ADR اور DRC میں جو لوگ منتخب کیں ہیں ان کا ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں یہ سلیکٹیڈ ہیاگر تمام اقوام کے مشران کے صلاح مشورے سے جرگہ ممبران منتخب نہیں کیا گیا تو ہم کسی صورت ADR اور DRC ماننے کو تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار باڑہ تحصیل کے ہر قبیلے سے تعلق رکھنے والے قومی مشران نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ DRC اور ADR میں ڈپٹی کمشنر خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے جو لوگ سلیکٹ کیں ہیں ان کا ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ سلیکٹیڈ ہمیں کھبی بھی قابل قبول نہیں اور نہ ہی یہی سلیکٹیڈ لوگوں قبائلی رویات سے واقف ہے انہوں نے کہا کہ ADR اورDRC میں ہر قبیلے کے صلاح مشورے سے مشران کو منتخب کیا جائے جس پر عوام کو اعتماد ہوہمارے عوام کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا گیا ہے۔لیکن موجودہ سلیکشن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش جاری ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کے فورا تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ ماننے گئے تو ہم باڑہ کے تمام قبیلوں کے عوام پیر کے دن سے خیبرہاوس، گورنرہاوس اور سی ایم افس کے سامنے احتجاجی تحریک شروع کر دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر