جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کثیر تعداد میں کارکنوں اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی تحصیل شبقدر قاری شفیع اللہ، نائب امیرضلع چارسدہ حاجی بخت محمد، انجنئیر فخر عالم، تجلی نور، کبیر مٹہ۔محمد اسرار۔ سمیت دیگر نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت میں آج غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہیں۔ مہنگائیکی سونامی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی۔ جبکہ حکومتی وزراء عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ کرپشن کو ختم کرنے والوں کی حکومت میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی۔ حکومتی وزراء آٹا اور چینی میں مال کماؤ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے دعویدار عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ کے ساتھ کاروبار زندگی بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال بھی مسلسل غیر تسلی بخش ہونے کے ساتھ عوام معاشی مشکلات میں پھنستے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سفارتی پالیسی بھی ناکامی سے دوچار ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹرانسفرنسی رپورٹ نے موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف دعووں کو بے نقاب کرکے عوام کو اصلیت واضح کر دی ہیں۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے سابقہ دس سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ناکام، نااہل اور نالائق حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کے خلاف عوام جلد کمر بستہ ہوکر سڑکوں پر نکلے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر