کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ خیمے لگادئیے گئے

        کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ خیمے لگادئیے گئے

  



کراچی (این این آئی)کراچی میں دو روز قبل خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کی جگہ عارضی خیمے لگا دیے گئے، حکومت اور مخیر حضرات کی مدد سے بستی کے متاثرین میں کمبل، کھانے پینے کی اشیا اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔کراچی میں دو روز قبل تینی ہٹی کے قریب جھگیوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث مکینوں کے سائبان اور قیمتی اشیا راکھ کا ڈھیر بن گئیں، حکومت اور مخیر حضرات متاثرین کی مدد کو پہنچے، جہاں جھگیاں تھیں وہاں عارضی پناہ گاہ قائم کر دی۔متاثرین کے مطابق ان کی زندگی بھر کا اثاثہ جل کر راکھ ہو گیا، حکومت ان کی مستقل رہائش کا کوئی انتظام کرے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے بھی متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کا کہنا تھا کہ متاثرین کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔دوسری جانب کمشنر کراچی نے آگ لگنے کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر وسطی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

آتشزدگی

مزید : پشاورصفحہ آخر