ملک پر اس وقت نا اہل ٹولہ قابض ہے،شیر اعظم خان وزیر
بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت نا اہل ٹولہ قابض ہے جنہوں نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران اپنی نا اہلی چھپانے اور فارن فنڈنگ کیس سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کررہے ہیں 22سالوں سے دن رات کرپشن کے خلاف درس دینے والوں کی حکومت نے کرپشن کے تما،م ریکارڈ توڑ دیئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ سلیکٹڈ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے حکمران عوام پر ہر روز مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے کے بجائے ایک ہی وار میں عوام کا قصہ تمام کردیں دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان خود چوروں کے سردار بن گئے ہیں انکی کابینہ میں مشرف دور اور سابقہ حکومتوں کے کرپٹ وزراء بیٹھے ہیں عمران خان قوم کو بتائے کہ انکے پاس کرپشن دھلائی کی کونی مشین ہے کہ دوسری پارٹی سے جو بھی کرپٹ وزیر انکی پارٹی میں شامل ہوتا ہے انہیں کرپشن فری لائسنس ملتا ہے مہنگائی کا سیلاب جلد نہ روکا گیا تو عوام کے سیلاب میں حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 90روز میں تبدیلی لانے کے دعویداروں نے عوام کو خون کے آنسو رلادیا ہے اناڑیوں کی حکومت میں عوام کا جینا تو مشکل تھا اب مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے چینی،بجلی،گیس،آٹے،پٹرول،گھر اور تمام چیزوں کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور منتخب نمائندوں نے ہمیشہ ظلم اور مہنگائی کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر آواز اٹھائی ہے یہی وجہ ہے کہ حکمران انہیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن آج تک پیپلز پارٹی کے قائدین پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ حکمران دھاندلی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے قائدین کو اسمبلی سے باہر کرسکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے تک پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہیگی اور قوم کو جلد ہی حکمرانوں سے نجات دلانے کی خوشخبری دیں گے کیونکہ اب تو انکے اتحادی اور اپنی ہی پارٹی کے ممبران نے بغاوت شروع کردی ہے اور ملک میں جلد پیپلز پارٹی کی حکومت کا سروج طلوع ہوگا پھر ہر طرف خوشخالی،ترقی اور عوامی حکومت کا دور شروع ہوگا۔