پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں، طالبان کیساتھ خصوصی تعلقات ختم کرے: اشرف غنی

  پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں، طالبان کیساتھ خصوصی تعلقات ختم کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کابل(آئی این پی)افغان صدر اشرف غنی نے ڈیووس میں پاکستانی وزیر اعظم کے بیان کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان سے ہی دہشت گرد کابل اور امریکہ کیخلاف جنگ میں طالبان کی مدد کرتے ہیں، افغان صدر نے کہا کہ کبھی اس پر یقین کیا جا سکتا ہے کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی، ہمیں ایک ایسے تعمیری مذاکرات کی ضرورت ہے جہاں پاکستان طالبان کے ساتھ خصوصی تعلقات ختم کرے،پاکستان کا طالبان سے قطع تعلق ہی دونوں ممالک اور خطے کیلئے بہتر ہو گا، طالبان اور امریکا مابین امن مذاکرات میں بریک تھرو نیک شگون ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ڈیووس سے واپسی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔ طالبان اور امریکا مابین امن مذاکرات میں بریک تھرو نیک شگون ہے۔ہم طویل عرصے سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کابل مذاکرات میں شامل ہونے سے قبل ایک مکمل جنگ بندی چاہتا ہے۔ کابل دیکھنا چاہتا ہے کہ طالبان ایک سیاسی عمل کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔امریکی افواج کی واپسی سے افغانستان کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ گذشتہ کچھ سالوں سے افغان فوج کی صلاحیت میں بہت بہتری آئی ہے۔ ہماری فوج میں ملکی دفاع کی پوری صلاحہت موجود ہے۔
اشرف غنی